• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قونصل جنرل یو اے ای کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

قونصل جنرل یو اے ای کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
قونصل جنرل یو اے ای کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے ایک وفد کے ہمراہ نواب شاہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ 

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی ہفتے کو اپنے وفد کے ہمراہ شہید بے نظیر آباد پہنچے جہاں انہوں نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ 

ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی اور وفد نے زرداری ہاؤس نواب شاہ میں دونوں رہنماؤں سے ملاقات میں آصف علی زرداری کی والدہ اور بلاول بھٹو زرداری کی دادی زرین آراء زرداری کے انتقال پر تعزیت کی۔

قومی خبریں سے مزید