• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر آباد: الیکشن میٹریل چھین لیا گیا، الیکشن کمیشن کا ملزمان کی گرفتاری کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ میں جاری پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے دوران بے نظیر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم ملزمان نے عملے سے الیکشن میٹریل چھین لیا۔

اُدھر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بے نظیر آباد میں 3 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن میٹریل چھینے جانے کا نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں میدان سج گیا ہے، جس میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے معرکے میں سندھ کے مختلف ڈویژنز سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

بلدیاتی الیکشن کی انتخابی مہم کا وقت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہو گیا تھا جبکہ گزشتہ روز تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے سامان کی ترسیل کر دی گئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید