• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور اپنی پہلی بیوی سے ملنے کیلئے بےتاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رواں سال 14 اپریل کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ملنے کے لیے بےچین ہیں۔ 

رنبیر کپور اپنی اگلی دو بلاک بسٹر  فلموں ’برہمسترا‘ اور ’شمشیرا‘ کی ریلیز کے لیے بالکل تیار اور پرجوش ہیں۔ دونوں فلموں کے ٹریلرز کی حالیہ ریلیز کی بدولت چار سال بعد اداکار کو دوبارہ ایکشن میں دیکھ کر شائقین اپنے جوش و خروش پر قابو نہیں رکھ سکے۔ 

جہاں رنبیر کو اپنی فلم کی پروموشن جلد ہی شروع کرنے کی امید ہے تو وہیں اُنہیں اپنے بارے میں کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

 رنبیر کپور سے کہا گیا کہ وہ سب سے عجیب و غریب مداح کا تجربہ شیئر کریں، جواب میں، اداکار نے ایک ایسی صورتحال بیان کی جس میں ایک خاتون پُرستار نے اُن کے ممبئی مینشن کے گیٹ پر شادی کی۔

اداکار نے کہا کہ ایک لڑکی تھی اور میں اس سے کبھی نہیں ملا لیکن میرے چوکیدار نے مجھے بتایا کہ وہ ایک پنڈت کے ساتھ آئی ہے اور اس نے میرے گیٹ سے شادی کر لی ہے۔ گیٹ پر ’ٹیکا‘ لگا تھا اور کچھ پھول بھی۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی یعنی گیٹ سے شادی کرنے والی خاتون مداح سے نہیں ملا لیکن میں اُس خاتون مداح سے کسی موقع پر ملنے کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ رنبیر کی فلم ’شمشیرا‘ 22 جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم ’برہمسترا‘ 9 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید