سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ورکرز کنونشن میں بد نظمی دیکھنے میں آئی۔
لاہور میں ہونے والے تحریک انصاف کے پی پی 168 کے ورکرز کنونشن میں بد نظمی کا واقعہ پیش آیا، جہاں رش کے باعث ہال کے دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا۔
عمران خان کی روانگی کے وقت بھی کارکنان کا رش نظر آیا جبکہ اس دوران دھکم پیل بھی ہوتی رہی۔
ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں رہا، الیکشن فیصلہ کرے گا کہ قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار کر سکتی ہے یا نہیں، امپائر ان کے ساتھ ہیں، ہمیں پتہ ہے ان کے ساتھ کون کون ہے، پیسا بھی چل رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ 2 ماہ میں اس حکومت نے اتنی مہنگائی کردی جتنی 3 سال میں نہیں ہوئی، حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھا دیا ہے، ہمیں پتہ ہے جو آئی ایم ایف کہے گا یہ حکومت کرے گی۔