• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کا راجا ناصر عباس کو بانی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ

رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو
رانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو 

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے راجا ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ حکومت، جیل اتھارٹی یا دوسری طرف سے کوئی بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرے تو بڑا جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت پر ان کا علاج نہیں کروایا گیا، کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کسی بہتر ڈاکٹر سے کروایا جائے، جس بھی ڈاکٹر سے چیک کروانا چاہیں کروایا جائے گا۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ سلمان صفدر نے رپورٹ میں سہولتوں کا ذکر کیا ہے، رپورٹ میں صفائی، باورچی، کمرے، ایکسر سائز مشین اور کھانے سمیت سب سہولتوں کا ذکر ہے۔

قومی خبریں سے مزید