اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور مکمل علاج تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی۔ تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق دھرنے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی مشاورت کے دوران ہوا۔
بعدازاں اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاجی دھرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہم کل دھرنے میں رکھیں گے، ہمارے مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا جاری رہے گا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کرنے میں خدانخواستہ کچھ غلط ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔