• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ٹک ٹاک‘ اب دنیا کی سب سے مقبول ترین ایپ نہیں رہی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

گرشتہ برس دُنیا کی سب سے مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز حاصل کرنے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک سے یہ اعزاز ’گوگل‘ نے چھین لیا ہے۔

گزشتہ برس کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی سالانہ رینکنگ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ کوئی ویب سائٹ گوگل کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئی ہو۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر آکر نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا تاہم اب 2022 کی سالانہ رینکنگ میں ٹک ٹاک سے اعزاز چِھن گیا ہے۔

کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کے نئے ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل اب دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کے طور پر ایک بار پھر سرِفہرست ہے۔

گزشتہ 30 دنوں میں سرِفہرست 10 مقبول ترین ویب سائٹس یہ ہیں:

  1. گوگل
  2. ٹک ٹاک
  3. فیس بُک
  4. مائیکروسافٹ
  5. ایپل
  6. ایمیزون
  7. یوٹیوب
  8. نیٹ فلکس
  9. انسٹاگرام
  10. موزیلا

دوسری جانب ٹوئٹر اور واٹس ایپ دونوں ٹاپ 10 ویب سائٹس کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔

2021 کی 10 مقبول ترین ویب سائٹس کی فہرست یہ تھی:

  1. ٹک ٹاک
  2. گوگل
  3. فیس بُک
  4. مائیکروسافٹ
  5. ایپل
  6. ایمیزون
  7. نیٹ فلکس
  8. یوٹیوب
  9. ٹوئٹر
  10. واٹس ایپ
خاص رپورٹ سے مزید