• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا میں اضافہ، اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ہدایات

اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں
اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے نئی ٹریول ایڈوائزری کے تحت ہدایت جاری کی گئی ہے کہ اندرونِ ملک فضائی سفر کرنے والے افراد فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 50 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 کورونا مریض فوت ہو گئے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 382 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، مزید 267 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 390 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 34 ہزار 270 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 632 زیرِ علاج مریضوں میں سے 87 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 14 لاکھ 99 ہزار 248 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید