• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو انتخابی فہرستوں پر اعتراضات، پٹیشن دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کی انتخابی فہرستوں پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے 3 نکات پر مشتمل پٹیشن دائر کر دی۔

الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ انتخابی فہرستوں میں بعض زندہ ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن آیا ہوں، ہم نے پٹیشن دائر کی جو تین نکات پر مشتمل ہے۔

ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹوں کے بار کوڈ تبدیل کیے گئے، بہت سے لوگوں کے مستقل اور عارضی ایڈریس تبدیل کئے گئے جبکہ ووٹرز لسٹ میں بہت سے زندہ لوگوں کو مردہ دکھایا گیا، ہمارے پاس ان کے شواہد موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید