• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی :گٹر میں گرنے والابچہ ایک ہفتے بعد زندہ مل گیا

ایک ہفتے سے لاپتہ 8 سالہ بچہ جرمن پولیس کو گٹر سے زندہ مل گیا۔

جرمن پولیس نے گمشدہ بچے کو گھر سے 20 منٹ کی دوری سے برآمد کیا ہے جو 17 جون سے لاپتہ تھا۔

8سالہ بچے کو اس وقت تلاش کر لیا گیا جب ایک راہ گیر نے گٹر سے کسی کی ہلکی آواز سنی اور وہ چونک کر رکُ گیا۔

راہ گیر نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جس نے بچے کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ بچہ کئی دنوں تک گٹر میں رہنے کے باعث ’ہائیوتھرمک‘ (جس میں جسم کا درجہ حرارت انتہائی کم ہوجاتا ہے اور انسان کپکپانے لگتا ہے) کا شکار ہوگیا ہے لیکن وہ اب بھی نارمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید