• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار جب چاہیں آئیں، جس عہدے پر چاہیں کام کریں، رانا ثناء اللّٰہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی۔

رانا ثناء اللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائے  گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں، عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایک بیان میں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کی واپسی کےحوالے سے کہا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اگر وطن واپس آ رہے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں۔

قومی خبریں سے مزید