• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی سطح پر نہیں ہوا، شاہد خاقان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک، آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار اگر وطن واپس آرہے ہیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں، پاکستان اسحاق ڈار کا ملک ، وطن واپسی ان کا حق ہے، وہ جب بھی وطن واپس آنا چاہیں انہیں کوئی نہیں روک سکتا ہے،عدالتی معاملات سے اسحاق ڈار خود آکر نمٹ لیں گے، مجھے نہیں پتہ کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں ۔

ایک بیان میں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم کہ اسحاق ڈار وطن واپس آرہے ہیں، اگر وہ آرہے ہیں تو ان کی وطن واپسی پارٹی سطح کا فیصلہ نہیں اسحاق ڈار کا اپنا فیصلہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید