• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

91 فیصد پاکستانیوں کے گھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت نہیں کرتا، گیلپ پاکستان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانیوں کےگھر کا کوئی شخص بیرون ملک ملازمت نہیں کرتا۔ گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے کے مطابق 91 فیصد پاکستانیوں نے گھر کے کسی فرد کے بیرون ملک کام نہ کرنے کا بتایا ہے۔ جبکہ 9 فیصد نے گھر کے کم از کم ایک فرد کے بیرون ملک ملازمت کرنے کا کہا۔

بیرون ملک کام کرنے والے افراد کس ملک میں ہوتے ہیں؟ اس پر 43 فیصد نے دبئی کا کہا۔ جس کے بعد 33 فیصد نے سعودی عرب کا نام لیا۔

اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا۔ جس میں 12 سو سے زائد افراد نے ملک بھر سے حصہ لیا۔یہ سروے 30 مئی سے 13جون 2022 کے درمیان کیا گیا۔

سروے میں پاکستانیوں کی اکثریت یعنی 91 فیصد نے گھر کے کسی فرد کے بیرون ملک ملازمت نہ کرنے کا کہا۔ جبکہ 09 فیصد نے گھر کے کسی فرد کے بیرون ملک کام کرنے کا بتایا۔

سروے میں جن 09 فیصد پاکستانیوں نے گھر میں کسی شخص کے بیرون ملک کام کرنے کا کہا۔ اس میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا سے 20 فیصد، پنجاب سے 09 فیصد، بلوچستان سے 05 فیصد جبکہ سندھ سے 04 فیصد نے گھر کے کسی فرد کے بیرون ملک ملازمت کرنے کا بتایا۔

بیرون ملک کام کرنے والے افراد کسی ملک میں ہوتے ہیں؟۔ اس پر 43 فیصد نے دبئی کا بتایا۔ 33 فیصد نے سعودی عرب، 05 فیصد نے آسٹریلیا، 03 فیصد نے قطر، 02 فیصد نے برطانیہ، 02 فیصد نے امریکا، 01 فیصد نے کینیڈا،جبکہ 01 فیصد سے کم نے ملائیشیا اور جرمنی میں ان کے گھر کے کسی شخص کے ملازمت کرنے کا کہا۔ 10 فیصد نے دیگر ملکوں کے نام لیے۔

قومی خبریں سے مزید