کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور مقامی باکسرز کو جمنازیم سمیت دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلی دفعہ بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ منعقد کروانے جا رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین الاقوامی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ 2 جون کو کراچی کے ہوٹل میں پہلی دفعہ باکسنگ کا بڑا ایونٹ ہوگا ، ایونٹ سے حاصل ہونے والی رقم سے تھر کے متاثرین کے لیے پانی کا انتظام کیا جائے گا۔