• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عمران عباس کی عروہ حسین کیساتھ ویڈیو وائرل، فائل فوٹو
عمران عباس کی عروہ حسین کیساتھ ویڈیو وائرل، فائل فوٹو  

معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی ساتھی اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں عمران عباس اور عروہ حسین کو اسلام آباد میں ڈرائیونگ کے دوران 90 کی دہائی کے مشہور گانے’ہائے میرا دل‘ سنتے ہوئے اور گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’شوٹنگ سے پہلے اسلام آباد کی خوبصورت سڑکوں پر عروہ حسین اور قاسم علی مرید جیسے دوستوں کا ساتھ اور میری 90 کی دہائی کے گانوں سے محبت کا یہ خوبصورت کمبینیشن ہے‘۔

عمران عباس کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے  بہت پسند کیا جارہا ہے اور ابھی تک اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید