• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار پرفارمنسز جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی کرکٹرز کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ 

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سسکس کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈربی شائر کے خلاف پہلی اننگز میں 130 اور دوسری اننگز میں ناقابلِ شکست 76 رنز بناڈالے۔ 

رضوان کی اس فتح گر پرفارمنس کی بدولت ہی سسکس کی ٹیم نے ڈربی شائر کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

حریف ٹیم میں شامل شان مسعود بھی خالی ہاتھ نہ لوٹے، انہوں نے دونوں اننگز میں بالترتیب 45 اور 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسی طرح گلوسٹرشائر کی طرف سے ظفر گوہر نے لنکاشائر کے خلاف 62 رنز بنائے جبکہ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ 

دوسری جانب ووسٹرشائر کی طرف سے اظہر علی نے گلیمورگن کے خلاف پہلی اننگز میں 21 جبکہ دوسری میں 42 رنز بنائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید