اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے طالب علم کی نجی ہاسٹل سے پھندا لگی لاش ملی ہے۔
شعبہ ریاضی کے طالبعلم شاہد احمد کا تعلق چترال سے تھا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش آبائی علاقے منتقل کردی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
دوسری جانب لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں طالبہ نے مبینہ طور پر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی۔
سروسز اسپتال انتظامیہ کے مطابق طالبہ کی ٹانگیں فریکچر ہوئی ہیں جبکہ جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق لڑکی ہوش میں آچکی ہے، اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
طالبہ کے والدین کا کہنا ہے کہ منزہ کی 17 جون کو حاصل پور میں شادی ہوئی، سسرال والوں نے 22 جون کو اکیلے ہی اسے لاہور بھیج دیا تھا۔
وائس چانسلر نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چار رکنی کمیٹی بنادی ہے، جبکہ پولیس کی تحقیقات بھی جاری ہے۔