• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ میرا انسٹاگرام ہے، مجھے جو پسند آیا، میں پوسٹ کرونگی، منال خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ منال خان نےایک بار پھر گوگل سے تصاویر کاپی کرکے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ڈال دی جس کے باعث اداکارہ دوبارہ تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ منال خان نے گوگل سے ایک آن لائن اسٹور سے لیڈیز ہینڈ بیگ کی تصویر کاپی کی اور اسے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ڈال دی ۔تصویردیکھتے ہی انٹرنیٹ صارفین نے نہ ختم ہونیوالا تبصروں کا سلسلہ شروع کردیااور انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔لوگوں کا طنزضرورت سے بڑھا تو اداکارہ کا صبر بھی جواب دے گیا اور انہوں نے ایک بار پھر انسٹاگرام کا رخ کیا اور ناقدین کیلئے لکھا کہ’یہ میرا انسٹاگرام ہے، مجھے جو پسند آیا ، میں پوسٹ کروں گی ، اور یہ میری زندگی ہے ، مجھے جیسے پسند ہو، ویسے گزاروں گی ’۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ’ دیگر سوشل میڈیا ایپس بھی استعمال کرتی ہوں، ہاں، اس طرح کی تصاویر مجھے پسند ہیں اور پوسٹ کرتی رہوں گی ، کیا آپ اس کیلئے کچھ کرسکتے ہیں؟ بھائی میں آپ کا انتظار کروں گی ’۔ بعد ازاں اداکارہ نے اپنی پوسٹ انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کردی اور ایک نئی پوسٹ کی اور لکھا کہ مزہ کرنے کا وقت ہوگیا۔ لیکن سوشل میڈیا صارفین نے یہاں بھی ان کی چوری پکڑ لی کیونکہ یہ تصویر بھی گوگل سے چوری کی گئی ہے ۔یادرہے کہ کچھ روز قبل کائلی جینر کی ناشتے کی تصویر کاپی کرکے اپنی اسٹوری پر ڈال دی تھی جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

دل لگی سے مزید