• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال مقصود کے نئے گانے ’ظالماں‘ کی ویڈیو میں انیمیشن کا استعمال

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کا معروف میوزک بینڈ اسٹرنگز تو ختم ہوگیا لیکن بلال مقصود میوزک کا ساتھ نہ چھوڑا ، انہوں نے اپنا دوسرا گانا ‘ظالما’ ریلیز کردیا۔بلال مقصود کے نئے گانے کے بول تو دلچسپ ہیں ہی ساتھ ہی گانے کی ویڈیو انتہائی منفرد ہے کیونکہ پوری ویڈیو میں انیمیشن کا کمال استعمال کیا گیا ہے ۔گانے کی ویڈیو میں ایسے جملے بھی شامل کئے گئے ہیں ،جس سے ہر پاکستانی واقف ہے، جسے آپ کا ملایا ہوا نمبر فی الحال بند ہے اور دل برائے فرخت جیسے جملے شامل ہیں ۔ویڈیو میں بلال مقصود کو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر اسٹیرنگ پکڑے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ گرافکس میں حروف میں ظالما بھی درج ہے، ساتھ ہی پاپ میوزک کی جھلک بھی واضح ہے۔عمیر انور کی ہدایت کاری میں یہ ویڈیو وی آر ٹرانسمیڈیا نے بنائی ہے جو دیگر پاکستانی میوزک ویڈیو سے منفرد ہے اس میں جہاں شاندار گرافکس شامل ہیں وہیں کچھ مناظر میں بلال مقصود کو جھومتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔اسٹرنگز بینڈ کا 33 سالہ سفر گزشتہ سال مارچ میں ختم ہوا جس کے بعد رواں برس مئی میں بلال مقصود نے اپنا گانا ‘نیا نیا’ریلیز کیا تھا، اس گانے ویڈیو ترکی میں شوٹ کی گئی تھی اور اس میں گلوکار شہر کے گرد گھومتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔اس سے قبل بلال مقصود نے پاکستانی بچوں کے لیے اردو زبان میں مختلف موضوعات پر اینیمیٹڈ نظموں کی ویڈیوز جاری کیں تھی۔

دل لگی سے مزید