• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل قریشی نے فلم سوری کیلئے پکی سوری کرلی

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنی آنے والی فلم سوری اے لو اسٹوری کو نہ بنانے کا اعلان کردیا۔ ایک ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی نے کہا کہ میرے لیے یہ اعلان کرنا واقعی تکلیف دہ ہے اور سہیل جاوید کے لیے یہ اور بھی تکلیف دہ ہے کیونکہ یہ ان کا بے بی پراجیکٹ تھا،یہاں ہم باضابطہ طور پر اعلان کر رہے ہیں کہ ہم فلم سوری‘ ایک لو اسٹوری‘ کو بند کر رہے ہیں اب ہم یہ فلم نہیں بنائیں گے۔اداکار نے فلم کو بند کرنے کی وجہ بھی بتائی انہوں نے کہا کہ چند لوگ تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ فلم بنے اور انہوں نے فلم کے بارے میں سازشیں کیں ۔انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ بہت سے دیگر مسائل، حالات اور عوامل تھے، کوویڈ کے بعد مارکیٹیں بھی پہلے جیسی نہیں ہیں لہذا تمام رکاوٹوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگی کہ وہ انہیں مایوس کررہے ہیں۔

دل لگی سے مزید