• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ سلائیڈنگ میں بھارتی فوج کا کیمپ تباہ، 20 اہلکار ہلاک

نئی دہلی(اے ایف پی/جنگ نیوز)بھارتی فوج کا کیمپ لینڈ سلائیڈنگ میں تباہ ہوگیا،لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 20اہلکار ہلاک ہوگئے، مرنےوالوں میں ایک ریلوے ملازم بھی شامل ہے۔ واقعہ ریاست منی پور میں پیش آیا،اے ایف پی کے مطابق شمال مشرقی بھارتی حصے میں لینڈ سلائیڈنگ سے فوجی کیمپ تباہ ہوگیا،سیکورٹی فورسز کی ریلیف ٹیم نے گھنٹوں ریسکیو کارروائیاں جاری رکھیں،ان اہلکاروں میں زیادہ تر ریزرو فوجی تھے جو ریلوے کے ایک پروجیکٹ پر کام کررہےتھے،فرانسیسی میڈیا کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ میں دبنے والے 18 اہلکاروں کو بچالیا گیا جبکہ 29 عام شہری لاپتہ بھی ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو کارروائیاں آخری اطلاعات تک جاری رہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید