• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی تعلیمی ادارے ڈینگی کی روک تھام میں بھرپور کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدرو ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری راولپنڈی ڈویژن کامران سیف قریشی اور ضمیر حیدر کے ہمراہ ملاقات کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کا اجلاس جلد بلانے کی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے کہا نجی تعلیمی ادارے ڈینگی کی روک تھام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں خاص طور پر بارشوں کے موسم میں سکولوں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔
اسلام آباد سے مزید