چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ایران کا دورہ کیا۔
دورۂ ایران میں جنرل ندیم رضا نے ایرانی صدر سے ملاقات کی اور دو طرفہ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔