• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بارڈر پولیس کے اہلکار بھی پاکستانی گیت کے دیوانے

کانسٹیبل وکرم جیت سنگھ اور کانسٹیبل نیلی ’’آفرین آفرین‘‘ پر پرفارم کر رہے ہیں۔
کانسٹیبل وکرم جیت سنگھ اور کانسٹیبل نیلی ’’آفرین آفرین‘‘ پر پرفارم کر رہے ہیں۔

بھارت میں پاکستانی گیتوں کی مقبولیت اس بات کی نشانی ہے کہ موسیقی سرحدیں پار کرکے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑ سکتی ہے۔

بھارت کی انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


ویڈیو میں دو اہلکار پاکستانی مقبول ترین گانے ’’آفرین آفرین‘‘ گا رہے ہیں۔

کیپشن میں درج ہے کہ کانسٹیبل وکرم جیت سنگھ گا رہے ہیں جبکہ کانسٹیبل نیلی گٹار بجا رہے ہیں۔

دو دن قبل شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک 32 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

یہ گانا 2016 میں راحت فتح علی خان اور مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو سیزن 9 کے لیے گایا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید