راولپنڈی (جنگ رپورٹر،خبر نگار خصوصی) پی ٹی آئی کی ریلی سے قبل جمعہ کی شب دیر گئے مری روڈ پر عمران خان کے خلاف بینرز آویزاں کئے گئے جن پر ان کے دور حکومت کے دوران کرپشن کے الزامات لکھے گئے ہیں،بینرز کے مطابق رنگ روڈ پر اربوں کی کرپشن میں ملوث پی ٹی آئی بے نقاب، پاکستان کا قرض 80فیصد سے بڑھاکر خود مختاری کی باتیں کرنے ولا ایک بہروپیاہے، عمران خان جواب دو،کمیشن ایجنٹ فرح گوگی عوام کا پیسہ لے کر کہاں چلی گئی ہے ، ایک بینر پر لکھا ہے کہ 5سال میں عمران خان کے اثاثوں میں 250فیصد اضافہ کیسے ہواہے ،میرا تحفہ میری مرضی سرٹیفائیڈ چور، بینر کا متن توشہ خانہ کی چوری ریکارڈ پر ہے جو کرنا ہے کرلو، ایک بینر پر لکھا ہے راولپنڈی اسلام آباد کی عوام عمران خان کو مسترد کرتی ہے۔