• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق لاہور میں عیدالاضحیٰ پر موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

لاہور میں عیدالاضحیٰ سے پہلے بارشوں کا ایک سسٹم آ رہا ہے، جس کے تحت 6 سے 8 جولائی تک موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں27 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آج شام یا رات سے بارش شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس وقت مون سون کا سسٹم مشرقی سندھ، راجستھان اور بحیرۂ عرب میں موجود ہے، جو آج شام یا رات کو آندھی اور بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید