• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوتو
فائل فوتو

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے، سینئر جج جسٹس عقیل احمد عباسی نے بطور قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حلف اٹھا لیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس حسن اظہر رضوی نے قائم مقام چیف جسٹس عقیل احمد عباسی سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی بھی فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔

سینئر ترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ حلف اٹھایا ہے۔

جسٹس شجاعت علی خان نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید