• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا بند پاور پلانٹس فوری چلانے کا حکم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بند پاور پلانٹس فوری طور پر چلانے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر توانائی خرم دستگیر، احسن اقبال، مصدق ملک، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی و دیگر نے شرکت کی۔

دوران اجلاس ملک میں جاری بجلی کے بحران کو حل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے اس موقع پر حکم دیا کہ بند پاور پلانٹس فوری طور پر چلائے جائیں۔

شہباز شریف نے ہدایت کی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق رپورٹ فوری طور پر پیش کی جائے، جس میں وجوہات واضح طور پر بتائی جائیں۔

انہوں نے حکم دیا کہ پینے کے پانی اور زرعی سہولتوں کی فراہمی کے معاملات کو فوری حل کیا جائے، ارسا اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ باہمی مشاورت سے آزادی کے ساتھ فیصلے کرے۔

دوران اجلاس وفاقی وزیر خرم دستگیر نے 720 میگاواٹ کا ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹ شروع ہونے پر قوم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو تین ماہ میں ملکی معیشت اور بجلی کے معاملات بہتر ہوتے دکھائی دیں گے، وزیراعظم اس حوالے سے جلد سولر پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید