• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو آج جس بحران کا سامنا ہے وہ ممکنہ تباہی ہے، امرتیا سین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت ممکنہ تباہی کے راستے پر چل رہا ہے اس حوالے سے بھارتی دانشور بھی بول اُٹھے۔

ماہرِ اقتصادیات اور نوبل انعام یافتہ امرتیا سین کا کہنا ہے کہ بھارت آج جس بھیانک بحران کا سامنا کر رہا ہے وہ ’ملک کی ممکنہ تباہی‘ ہے۔

کولکتہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امرتیا سین کا کہنا تھا وہ چاہتے ہیں ملک میں کسی قسم کی تفریق نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال خوف کا باعث بن گئی ہے۔ 

نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت صرف ہندوؤں کا ملک نہیں ہو سکتا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید