• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا منفی دن، انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 282 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد 41 ہزار 348 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں انڈیکس 366 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ اس کی آج کم ترین سطح 41 ہزار 319 پوائنٹس رہی۔

حصص مارکیٹ میں آج 8 کروڑ 66 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3 ارب 4 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن آج 15 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 947 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید