• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ سے مندی، 282 پوائنٹس کم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوفروخت کے دباؤ کے باعث مندی کا رحجان رہا، کے ایس ای 100انڈیکس میں اتار چڑھاو کے بعد282 پوائنٹس کم ہوگئے جس کی وجہ سے انڈیکس 41600پوائنٹس سے کم ہو کر 41300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کارو ں کے15ارب روپے سے زائد ڈوب گئے جبکہ65.61فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغازسے ہی دباؤکا شکار رہی ۔ منافع کی خاطر فروخت کے دباؤ سے انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو ئی اور کاروبار کے اختتام تک مندی کے اثرات غالب دیکھے گئے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو کے ایس ای 100انڈیکس میں 282.16پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 41630.35پوائنٹس سے کم ہو کر 41348.19 پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 124.31 پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 15861.23پوائنٹس سے کم ہو کر 15736.92پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28608.22پوائنٹس سے کم ہو کر 28499.22پوائنٹس پر آگیا ۔کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 15ارب20کروڑ17لاکھ 15ہزار85روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب62ارب81 کروڑ 81 لاکھ 91 ہزار208روپے سے کم ہوکر کر69 کھرب47 ارب61کروڑ 64لاکھ76ہزار123روپے رہ گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیرکو 3ارب روپے مالیت کے8کروڑ66لاکھ19ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 15کروڑ40لاکھ30ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر303کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 88کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،197میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبارکے لحاظ سے سے سوئی نادرن گیس 1کروڑ24لاکھ ،ایگری ٹیک لمیٹڈ80لاکھ93ہزار ،میپل لیف 43لاکھ87ہزار اور ورلڈ کال ٹیلی کام30لاکھ7ہزار حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے صنوفی ایونٹس کے بھاؤ میں86.13روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1234.61روپے ہو گئی اسی طرح76.40 روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1178.90 روپے پر جا پہنچی جبکہ انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت میں14.97 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت کم یوخر کر1140.11روپے ہو گئی اسی طرح 15.00روپے کی کمی سے جے ڈی ڈبلو شوگر کے حصص کی قیمت گھٹ کر215روپے پر آ گئی۔