راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں ملزمہ علیمہ خان کی موجودگی میں آج 8 گواہان کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔
اے ٹی سی راولپنڈی میں 26 نومبر کے احتجاج پر علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے آج 8 مزید اور مقدمے میں مجموعی 16 گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت 2 جنوری تک ملتوی کر دی۔
سماعت کے دوران ملزمہ علیمہ خان عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔
اس موقع پر ملزمان سے برآمد کیے گئے ڈنڈے، جھنڈے، غلیلیں اور کنچے عدالت میں پیش کیے گئے۔