اسلام آباد(جنگ رپورٹر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے نیب آرڈیننس میں کی گئی ترامیم کیخلاف دائردرخواست پرسپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کردی ہے ،سوموار کو دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیار کیا گیاکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات بے بنیاد اوربلا جواز ہیں،درخواست کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ رجسٹرار آفس کا دائرہ اختیار ہی نہیں ہے،آئینی درخواست میں آئین کی خلاف ورزی اور بنیادی حقوق کی عملداری کا معاملہ اٹھا گیاہے، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراض ختم کرکے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔