• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی خودکش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ کا جسمانی ریمانڈ منظور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جامعہ کراچی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے کراچی یونیورسٹی میں چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت پولیس نے گرفتار مبینہ سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ ملزم داد بخش کو عدالت میں پیش کر دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ ملزم بی ایل اے اور بی ایل ایف کراچی کا کمانڈر ہے اور کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کراچی میں چینی باشندوں پر حملوں میں سہولت کاری کا کام کرتا تھا، ملزم کو گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے ملزم داد بخش کو 16 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

خودکش حملے میں 3 چینی باشندے ہلاک ہوئے

واضح رہے کہ رواں برس 26 اپریل کو خاتون خودکش بمبار نے جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔

خود کش حملے کے نتیجے میں 3 چینی اساتذہ سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید