• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فار کشمیر‘ پر پابندی لگوا دی

بھارتی حکومت کی جانب سے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا عمل جاری ہے۔ اس حوالے سے بھارتی حکومت نے یوٹیوب پر مختصر دورانیے کی فلم ’اینتھم فارکشمیر‘ پر پابندی لگوا دی۔ 

فلم میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے غیر قانونی و جبری گمشدگیوں اور جعلی مقابلوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ 

’اینتھم فار کشمیر‘ بھارتی آئین کے آرٹیکل 360 کی منسوخی کے ہزار دن مکمل ہونے پر 12 مئی کو ریلیز کی گئی تھی۔

فلم ساز کے مطابق جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست چند منٹ کی ویڈیو کلپس اور قلم کی طاقت سےڈری ہوئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پابندی کا بنیادی مقصد اہم مسائل پر اٹھنے والی آوازوں کو خاموش کرانا ہے۔ 

دوسری جانب فیڈریشن آف فلم سوسائٹیز آف انڈیا، کیرالہ ریجن نے فلم پر پابندی کی مذمت کی ہے۔ ایف ایف ایس آئی کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ فلم کشمیر کے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کی خاموشی کی منظر کشی کرتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید