ممبئی (این این آئی)فلمساز لینا مانی میکالائی نے اپنی نئی دستاویزی فلم کا پوسٹر شیئر کیا جس کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا پر بھونچال آگیا، پوسٹر میں ہندو دیوی کالی ماتا کو سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹوئٹر پر مانی میکالائی کی گرفتار کا مطالبہ کیا جارہا ہے جو اس وقت ٹاپ ٹرینڈ بن چکا ہے۔اس معاملے پر اداکارہ اور لوک سبھا میں کانگریس رکن نصرت جہاں نے کہا کہ تخلیقی صلاحیت کے نام پر مذہب نہیں بیچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ گھر میں بیٹھ کر یہ مسالہ دیکھنا اچھا لگتا ہے، میں ہمیشہ تخلیقی صلاحیت اور انفرادیت کی حمایت کرتی ہوں لیکن میں یہ بھی سمجھتی ہوں کہ مذہبی جذبات مجروح نہیں کرنے چاہئیں۔ نصرت جہاں نے کہا کہ میں کبھی بھی کسی کے مذہبی جذبات مجروح نہیں کروں گی، نا ہی کچھ ایسا تخلیق کروں گی جو مذہب سے متصادم ہو۔