• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: طوفانی بارشوں سے سڈنی میں سیلاب، شہریوں کی نقل مکانی

کراچی( نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کے جنوب مشرقی ساحل پر طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد اپنے گھر چھوڑ کر نقل مکانی کر رہے ہیں۔پچھلے 18ماہ کے دوران اسی علاقے میں چار مرتبہ شدید سیلاب آچکا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز میں گزشتہ دو روز میں پورے ایک مہینے کی بارش ہوچکی ہے جس سے دریا بھر آئے اور سڈنی کے مرکزی ڈیم کے پھاٹک کھولنا پڑے۔نیو ساؤتھ ویلز اسٹیٹ ایمرجنسی سروس نے علاقے کے 32ہزار افراد کو انخلا کے لیے 74احکامات جاری کیے۔

دنیا بھر سے سے مزید