نیو یارک (محمد صالح ظافر/ خصوصی تجزیہ نگار) اقوام متحدہ کے لیے امریکہ کے سابق مستقل افغان نژاد مندوب زلمے خلیل زاد نے تحریک انصاف اور اس کے سربراہ عمران خان کے مستقبل کے بارے میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کی انہیں جلد رہائی ہوتے دکھائی نہیں دیتی، پاکستان اور افغانستان کو باہمی تنازعات کو افہام و تفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہیے۔