• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار و کامیڈین مشتاق خان ممبئی میں انتقال کرگئے

لاہور(خالدمحمودخالد) معروف بھارتی اداکار اور کامیڈین مشتاق خان گزشتہ روز 56برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کر گئے۔ مشتاق خان کو آج جمعہ کی نماز کے بعد ممبئی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ مشتاق خان کو 2007کی کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں ’بلو‘ کے کردار سے خاص شہرت ملی۔ فلم میں ان کا مکالمہ ’’میری ایک ٹانگ نقلی ہے، میں ہاکی کا بہت بڑا کھلاڑی تھا‘‘ شائقین میں بے حد مقبول ہوا اور بعد میں یہ بالی ووڈ کے یادگار مزاحیہ مکالموں میں شمار ہونے لگا۔

دنیا بھر سے سے مزید