کراچی(نیوزڈیسک)قازقستان کے ساحلی علاقے میں بحری مشقوں کے دوران 14فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ 3کو بچا لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کو بحیرۂ کیسپیئن کے ساحل پر موسم میں اچانک خرابی اور تیز ہواؤں کے باعث پیش آیا۔