کراچی (نیوز ڈیسک)پوپ لیو نے مصنوعی ذہانت کو انسانیت کیلئے خطرہ بننے سے خبردار کردیا۔ ان کا کہنا تھاٹیکنالوجی انسانوں کی خدمت میں رہنی چاہیے، اے آئی کو تسلط اور ناانصافی کا ذریعہ نہ بننے دیں ۔ انسانوں کوپیداواری صلاحیت سے جانچنا غلط،غیر پیداواری افراد کو مسترد کیا جا سکتا ہے ۔پوپ لیو نے فرانس کے اپنے پہلے دورے کے دوران یونیسکو میں اہم خطاب کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار تکنیکی ترقی کے انسانی معاشرے پر اثرات سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی انسانوں کی خدمت میں رہنی چاہیے اور اسے تسلط یا ناانصافی کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔