کراچی (نیوز ڈیسک)پیرس کی بدصورت ترین عمارت کی تزئین نو کا منصوبہ رک گیا۔ 210 میٹر بلند بدنام زمانہ مون پارناس ٹاورکی تعمیر نو کی لاگت 80 کروڑ یورو تک پہنچنے پر اختلافات بڑھ گئے۔منصوبہ منسوخ ہونے پر ٹاور کے خالی اور متروک رہنے کا خدشہ، عمارت گرا کر پارک بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔