• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکاگو فائرنگ: امریکی اداکارہ میگن فوکس حکومت اور سپریم کورٹ پر برہم

میگن فوکس، فائل فوٹو
میگن فوکس، فائل فوٹو 

امریکی اداکارہ میگن فوکس شکاگو میں پیش آنے والےفائرنگ کے واقعے میں 6 افراد کی ہلاکت پر امریکی حکومت اور سپریم کورٹ پر برہم ہو گئیں۔

میگن فوکس نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے امریکی حکومت اور سپریم کورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور سپریم کورٹ پُرتشدد افراد کے ہاتھوں سے خطرناک ہتھیاروں کو چھڑانے میں ناکام رہی ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا ہے کہ امریکی حکومت کی توجہ ملک میں جرائم کو روکنے سے زیادہ خواتین کے حقوق کو محدود کرنے پر ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید