• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہو گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 2 لاکھ 58 ہزار 200، اخراج 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے جبکہ تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 9 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

اپنے بیان کے ذریعے واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 45 ہزار 700 کیوسک، اخراج 15 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ میں پانی کی آمد 1 لاکھ 77 ہزار 200 اور اخراج 1 لاکھ 85 ہزار کیوسک ہے۔

ترجمان واپڈا نے مزید بتایا ہے کہ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد اور اخراج 50 ہزار 300 کیوسک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منگلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 5 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 37 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید