حالیہ مون سون بارشوں سے تربیلا اور منگلا ڈیم میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق چند روز میں تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح میں 45 فٹ جبکہ منگلا میں پانی کی سطح میں 50 فٹ اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ منگلا سے پانی کا اخراج کم جبکہ تربیلا سے بڑھا دیا گیا ہے۔
واپڈا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں ہائیڈل پاور کی پیداوار بڑھنے کا امکان ہے۔