• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر نے کس ڈر سے کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت نہیں کی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بھارتی اداکار رنبیر کپور کی ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 

رنبیر کپور سیزن 5 میں آخری مرتبہ ساتھی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئے تھے، تاہم اس کے بعد وہ اس شو کا حصہ نہیں بنے۔ 

اس حوالے سے کرن جوہر نے اپنے تازہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’’رنبیر میرے بہت اچھے دوست ہیں۔ رنبیر نے کہا کہ وہ شو میں کچھ کہیں گے تو کچھ نہ کچھ گڑ بڑ ہو جائے گی، لہٰذا وہ شو میں نہیں آرہے۔‘‘

شو کے میزبان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے یہ کہہ کر بھی تنگ کرتے ہیں کہ ’’اگر مجھے اتنا معاوضہ دو جتنا آپ لے رہے ہو تو پھر میں آجاؤں گا۔‘‘

کرن نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں نے رنبیر سے کہا میں آپ کو کیوں معاوضہ ادا کروں؟ میں نہیں کرتا۔ میں صرف آپ کو آپ کی فلموں کی ادائیگی کر رہا ہوں۔‘‘

خیال رہے کہ کرن جوہر اسٹار جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی نئی آنے والی فلم ’برہماسترا‘ کے معاون پروڈیوسر بھی ہیں۔ 

مذکورہ فلم رواں سال 9 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید