کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ ژوب میں نادرا آفس کی شہر سے باہر منتقلی سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب کے تحصیل امیر مولانا عبدالحنان، ڈسٹرکٹ رکن بشیر جان اور اختر جان غوریزئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر وزیرداخلہ اور ڈی جی نادرا اس اہم مسئلے پر توجہ دیں اور نادرا آفس کو شہر میں ہی رہنے دیا جائے کیونکہ ژوب انتہائی پسماندہ علاقہ ہے ۔صوبائی حکومت پسماندہ علاقوں کے مسائل پر توجہ دے اورعوام کی سہولیات کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔