• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرمت کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے نئی دہلی پہنچ گیا

نئی دہلی (این این آئی)دہلی سے دبئی جاتے ہوئے فنی خرابی کے باعث گزشتہ روزکراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والا بھارتی نجی ایئر لائن کا طیارہ مرمت کے بعد دہلی پہنچ گیا۔پی آئی اے انجینئرز نے بھارتی اسپائیس جیٹ کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ۔ترجمان کے مطابق بھارتی طیارے کے انجن کی خراجی دور کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی ہوائی کمپنی اسپائس جیٹ کی پرواز ایس جی 11 کے زیرِ استعمال بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں گزشتہ روز پاکستان کی فضائی حدود میں رحیم یار خان کے قریب فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی،ہنگامی صورتِ حال میں پائلٹ کے رابطہ کرنے پر کنٹرول ٹاور نے اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کراچی لینڈ کرنے کی اجازت دی۔پی آئی اے کے انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا تاہم فوری نقص دور نہ ہونے کے باعث 4 گھنٹے بعد 132 مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے ٹرانزٹ لائونج منتقل کر دیا گیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید