• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس چالان پر فیصلہ مؤخر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناظم جوکھیو قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس کے جمع کرائے گئے چالان پر فیصلہ مؤخر کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سماعت میں ریمارکس دیے کہ پولیس چالان منظور کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ 16جولائی کو ہوگا۔

پولیس نے چالان میں جام کریم، جام اویس سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

پولیس کی جانب سے کیس میں صرف 3 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ عدالتی حکم پر پولیس نے کیس سے دہشت گردی کی دفعات ختم کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں ملیر میمن گوٹھ میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید