• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ مملکت کی 1831ء کے شہدائے بالاکوٹ کی قبروں پر حاضری

تصویر بشکریہ ٹوئٹر
تصویر بشکریہ ٹوئٹر

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 1831ء کے بالا کوٹ کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

‏ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ 1831ء کے بالاکوٹ کے شہداء سید احمد بریلوی اور شاہ اسماعیل کی قبروں پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ یہ شہداء انگریزوں اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔

عارف علوی نے کہا ہے کہ میں نے کے پی حکومت سے بالاکوٹ میں سیاحتی مرکز کے قیام کا کہا ہے۔

‏ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ سیاحتی مرکز سے عوام کو تاریخِ آزادی اور ہمارے بہادر ہیروز کی داستانوں سے آگاہی ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید